فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنا وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر فاروق

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنا وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر فاروق

جموں میں درجنوں عوامی وفود ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی، سینکڑوں افراد کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

سرینگر//گذشتہ دنوں ہوئی ٹارکنگ گلنگ انتہائی افسوسناک ہے اور کشمیر میں ہر کوئی اس کی مذمت اور ملامت کرتا ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اُن لوگوں کی نشاندہی کرے جو ان ہلاکتوں کے پیچھے ہیں۔سیاسی لیڈران یا اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے حاشئے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، نیشنل کانفرنس کو کوئی دھچکا نہیںلگا ہے یہ جماعت چٹان کی مانند کھڑی تھی اور آج بھی ہے۔اس جماعت نے بڑے اتار چڑھاﺅ دیکھے ہیں اور یہ جماعت ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے۔ آج لوگوں خصوصاً اپنی جماعت کے کارکنوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور یہ جوش و جذبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نیشنل کانفرنس کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ اس سے قبل سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں وفود نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال، خطہ جموں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیالات کیا۔ ملاقات کرنے والے وفود میں بڑی برہمنا، وجے پور، ڈوڈہ اور نگروٹہ کے علاوہ راجپوت یوتھ ،گاندھی نگر یوتھ، کشمیری پنڈتوں پر مشتمل وفود کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کی جماعت ہے اور اس جماعت نے کسی بھی خطے کیساتھ امتیاز نہیں کیا ہے اور جموں کی تعمیر و ترقی کا بیشتر کام نیشنل کانفرنس حکومت کے دوران ہی ہوا ہے۔ اس دوران سینکڑوں سیاسی اور سماجی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور متعدد پرانے ساتھیوں نے بھی جماعت میں واپسی کی۔ جگتی جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیر پنڈت سماجی کارکنوں اور بی جے پی سے وابستہ افراد کے علاوہ محمد ایوب ملک اور وارس گل نے بھی اپنے درجنوں ساتھیوں میں بھی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھے اور اپنی ریاست کے صدیوں کے بھائی چارے کیخلاف ہورہی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ایک ساتھ اور متحدہ ہوکر رہیں اور تمام چیلنجوں کا مل کر سامنا کریں۔ اس موقعے پر معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صدرِ صوبہ جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، سینئر لیڈران خالد نجیب سہروردی، اعجاز جان، سجاد شاہین، مشتاق گورو، شیخ بشیر احمد، ایم کے یوگی، باورام پال، بملا لتھرا،قاضی جلال، مہندر سنگھ، ہرمیت کور، لکشمی دتھہ، اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.