موٹر سائیکلیں ضبط کر کے کشمیری نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

موٹر سائیکلیں ضبط کر کے کشمیری نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 22 اکتوبر:پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے سری نگر میں ناکوں پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے سے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہند نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے دعوؤں کے برعکس اقدام کر رہی ہے۔
موصوفہ ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔
ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر انتظامیہ کا کشمیر میں موٹر سائیکلوں کے ضبط کرنے کا سلسلہ ایک اجتماعی سزا ہے اور یہ کشمیری نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے وسائل سے محروم کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ حکومت ہند کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے دعوؤں کے برعکس ان سے روز گار چھینا جا رہا ہے’۔
بتا دیں کہ کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں جن پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.