سری نگر میں اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: ڈی جی سی آر پی ایف

سری نگر میں اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: ڈی جی سی آر پی ایف

سری نگر،22 اکتوبر :جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے سری نگر کے ان علاقوں جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی فضائی نگرانی کے لئے ایک ڈرون کو تیار کیا ہے۔
اس ڈرون کی جمعے کے روز یہاں لالچوک میں واقع پرتاب پارک میں آزمائش بھی کی گئی۔
اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میتھیو اے جان نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو سری نگر میں حالیہ واقعات ہوئے ان کی بنیاد پر جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مل کر اس ڈرون بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو سری نگر کے ان علاقوں جن میں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی نگرانی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لالچوک اور متصل علاقوں کی بھی فضائی نگرانی رکھی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لالچوک میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مزید ناکوں کو لگا دیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی رکھی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.