ملک کے باشندے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں: مودی

ملک کے باشندے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں: مودی
ملک کے باشندے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں: مودی

نئی دہلی ، 22 اکتوبر :وزیر اعظم نریندر مودی نے 100 کروڑ کووڈ ویکسین کے حوالے سے ہندوستانی دیسی ویکسین پروگرام کی کامیابی کے ساتھ معاشی ترقی کی اشارات کا ذکر کرتے ہوئے آج ملک کے باشندوں سے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کیا میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں اور دیسی ساختہ اشیاء خریدنے کو اپنےمعمول میں لائیں جمعہ کی صبح قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ویکسین کی بڑھتی ہوئی کوریج کے ساتھ ، ہر شعبے میں مثبت سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ آج چاروں طرف اعتماد ، جوش اور امنگ کی فضا ہے۔ سو کروڑ ویکسین کے ساتھ ، ہندوستان کو آج ایک زیادہ محفوظ ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین اور اندرون اور بیرون ملک سے کئی ایجنسیاں ہندوستان کی معیشت کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔ آج ہندوستانی کمپنیوں میں نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ساتھ ، ریکارڈ اسٹارٹ اپس، یونیکارن بن رہے ہیں۔ اصلاحات کے ساتھ ساتھ ’گتی شکتی‘ اور ڈرون پالیسی بھی ہندوستان کی معیشت کو فروغ دینے والی ہے۔ زراعت کے شعبے نے کورونا کے دور میں ہماری معیشت کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا۔ آج ، ریکارڈ سطح پر اناج کی خریداری کی جا رہی ہے۔ رقم براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں جا رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ، ’پچھلی دیوالی ہر کسی کے ذہن میں ایک تناؤ تھا لیکن یہ دیوالی 100 کروڑ ویکسین کی خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والا ایک یقین ہے۔ اگر میرے ملک کی ویکسین مجھے تحفظ فراہم کر سکتی ہے تو میرے ملک میں تیار کردہ سامان میری دیوالی کو مزید شاندار بنا سکتے ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.