نئی دہلی / ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 14 ہزار سے زائد نئے کیسز رجسٹر ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.52 فیصد رہ گئی۔
دریں اثنا منگل کو ملک میں 41 لاکھ 36 ہزار 142 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 99 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 283 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،623 نئے کیسز کی رپورٹ ملی، جس سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 41 لاکھ آٹھ ہزار 996 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 19،446 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 78 ہزار 247 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5،020 سے گھٹ کر ایک لاکھ 78 ہزار 98 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 197 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،52،651 ہو گئی ہے۔
ملک میں جان لیوا وبا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.15 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
یواین آئی