جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

شیو سینا کا جموں میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج

جموں/ شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) کے جموں و کشمیر یونٹ نے بدھ کے روز یہاں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی بنگلہ دیش کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پتلہ بھی نذر آتش کر دیا۔

اس موقع پر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بنگلہ دیش میں اقلیتی فرقوں خاص کر ہندوؤں اور سکھوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے بعد اب بنگلہ دیش میں بھی ہندوؤں پر لگاتار حملے ہونے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے حملوں کے بعد بھی شیخ حسینہ بھارت کو ہی نصیحت کرتی ہیں۔موصوف صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش سرکار کو متنبہ کرے اور دنیا کے باقی ملکوں میں رہائش پذیر ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img