بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر/ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔این آئی اے کی طرف سے جموں و کشمیر ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں چھاپہ ماری کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مارے۔
بتادیں کہ این آئی اے نے گذشتہ ہفتے جنگجوؤں کے ساتھ مبینہ رابطے ہونے کے پاداش میں نو مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔این آئی اے نے اس ضمن میں دس اکتوبر کو ایک کیس درج کیا تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی امکانی طور پر وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کی تحقیقات کی ذمہ داری بھی سنبھالے گی۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img