جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

پونچھ میں سڑک حادثہ، 28 سالہ نوجوان از جان، بھائی زخمی

جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں عید گاہ چوک کے نزدیک گذشتہ شب ایک سڑک حادثے میں 28 سالہ نوجوان کی موت جبکہ اس کا چھوٹا بھائی زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں عید گاہ چوک کے نزدیک پیر کی شب قریب پونے بارہ بجے ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال پونچھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 28 سالہ سکھ ویندر سنگھ ولد چرن سنگھ ساکن دارا دولن پونچھ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت منوج سنگھ ولد چرن سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img