قاضی گنڈ میں ہوٹل کمرے سے رام بن کے نوجوان کی لاش بر آمد

قاضی گنڈ میں ہوٹل کمرے سے رام بن کے نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر/جنوبی کشمیر کے قصبے قاضی گنڈ میں منگل کی صبح ایک ہوٹل میں اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ہوٹل کے ایک کمرے میں رام بن کے ایک نوجوان کو پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے چائے مولہ علاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں منگل کی صبح ایک نوجوان کو پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کرطبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد حنیف گجر ولد غلام حسن گجر ساکن اکھرال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی نوجوان پیشے سے ایک مزدور تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.