اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

بیرون یونین ٹریٹری زیر تعلیم طلبا کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری: جے کے ایس اے

سری نگر،15 اکتوبر :جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن (جے کے ایس اے) نے ملک کے مختلف حصوں مین زیر تعلیم جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں سے تعلق رکھنے والے کے مسائل کے حل کے لئے مزید پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔
ایسو سی ایشن کے ترجمان ناصر کھیویہامی نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ملک کے کسی بھی حصے میں کالج کیمپسس و دیگر مسائل و مشکلات کے حل کے حل کے لئے پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے گئے ہین جن پر وہ کال کر سکتے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان طلبا کے لئے ہم نے مزید پانچ ہیلپ لائن نمبرس جاری کئے ہیں۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ ایسو سی ایشن نے یہ اقدام جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کے طلبا کی سہولیات کے لئے اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا ان نمبرات کی وساطت سے اپنی شکایات و دیگر مشکلات کو ہم تک پہنچا سکتے ہیں تاکہ ہم اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھا کر ان کا بر وقت اور موثر سدباب تلاش کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے لئے ملک بھر میں یہ ہیلپ لائن نمبرات چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے

Popular Categories

spot_imgspot_img