اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
33.1 C
Srinagar

سری نگر ریلوے اسٹیشن پر 27 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر فوت

سری نگر،15 اکتوبر : سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک 27 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک نوجوان چلتی ہوئی ٹرین کی زد میں آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ نوجوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شری مہارجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت فیروز احمد ملہ ولد فیاض احمد ملہ ساکن ثمر بگ لسجن کے بطور ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img