وادی بھر میں رام نومی کا تہوار منایا جارہا ہے

وادی بھر میں رام نومی کا تہوار منایا جارہا ہے

سرینگر/آج ملک کے مختلف حصوں کیساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ ”رام نومی“ کا تہوار منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار بھگوان شو کے ساتویں اوتار بھگوان رام کے یومِ پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔
وادی کشمیر میں اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب شری ماتا دھرگا ناگ مندر سرینگر میں منعقد ہوئی ،جہاں کشمیری پنڈتوں نے پوجا پاٹ کی تقریب میں شرکت کی ۔یہاں آنے والے بیرون ریاستوں کے عقیدت مندوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہبی امور انجام دے رہے ہیں ۔

مودی سمیت دیگر وزراءنے دی عوام کو مہانومی کی مبارکباد

وزیراعظم ، نریندرمودی اور ان کے وزراءسمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماﺅں نے مہانومی کے موقع پر عوام کو جمعرات کو مبارکباد دی۔وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا،’ نوراتری میں مہانومی کے مقدس موقع پر ماں سدھی داتری کی پوجا ارچنا ہوتی ہے۔ میری دعا ہے کہ ان کے آشیرواد سے ہرکسی کو(سِدھی) اپنے مقاصدمیں کامیابی حاصل ہو‘۔وجے دشمی سے ایک دن پہلے درگا پوجا کے اس نوویں دن میں برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس خاص موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا ، ’آپ سب کو مہانومی کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ کو ترقی ، خوشحالی اور اچھی صحت حاصل ہو ، یہ میری ماں سے دعاہے‘۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے لکھا ، ’مہانومی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد۔ ما درگا کی نویں شکل ما سدھی داتری کی پوجا کرنے سے تمام خواہشات پوری ہوتی ہیں۔ دیوی اپنی کِرپا (رحمت)سب پر رکھے۔ جے ماتا دی‘۔کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے نوراتری پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ، ’تمام اہل وطن کو مہانومی کی بہت بہت مبارکباد۔ ماں سب کو خوشحال کرے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.