پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
20.9 C
Srinagar

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کو وند لداخ پہنچے

سری نگر، 14 اکتوبر :صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کو وند دسہرے کا تہوار بھارتی فوجیوں کے ساتھ منانے کے لئے جمعرات کی صبح لداخ پہنچے۔
لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی لداخ آمد پر استقبال کرتے ہیں‘۔
موصوف صدر جمہوریہ لداخ اور جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
اپنے دورہ لداخ کے دوران صدر جمہوریہ ضلع لیہہ کے سندھو گھاٹ پر سندھو درشن پوجا کریں گے اور شام کو اودھم میں پور ان کی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔
صدر جمہوریہ ہند جمعے کے روز دراس میں کرگل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
بتادیں کہ ملک بھر میں دسہرا کا تہوار جمعے کو منایا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img