ملک میں کورونا فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 0.60 فیصد

ملک میں کورونا فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 0.60 فیصد

نئی دہلی ، 15 اکتوبر :ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان فعال کیسز کی شرح 0.60 فیصد ہو گئی ہے۔
دریں اثنا ، جمعرات کو ملک میں 30 لاکھ 26 ہزار 483 افراد کو کورونا کے خلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 97 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 553 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16،862 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 592 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ، 19،391 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 100 تک بڑھ گئی ہے۔ فعال کیسز 2،908 سے کم ہو کر دو لاکھ تین ہزار 678 پر آ گئے ہیں۔ وہیں 379 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،51،814 ہوگئی ہے
ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.07 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.60 فیصد تک کم ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1802 سے کم ہوکر 96،421 ہوگئی ہے۔ وہیں، 10،952 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی وجہ سے ، کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 47،06،856 ہوگئی ہے۔ اس دوران 96 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26،667 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں ، فعال کیسز 33،157 رہ گئے ہیں جبکہ 35 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1،39،705 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2،343 بڑھ کر 64،13،418 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.