جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

سری نگر میں دریائے جہلم سے معمر خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر، 14 اکتوبر : سری نگر کے نوا کدل علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نواکدل علاقے میں جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش دیکھی اور اس کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو بر آمد کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img