ترال تصادم آرائی: جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک، آپریشن جاری

ترال تصادم آرائی: جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے واگڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترال تصادم میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے بطور کی۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ترال کے تلوانی محلہ واگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.