کشمیری نوجوان دوبئی میں منعقدہ میٹرکس فائٹ نائٹ میں آفیشل کی حیثیت سے کام کرنے والا جموں و کشمیر کا پہلا کھلاڑی

کشمیری نوجوان دوبئی میں منعقدہ میٹرکس فائٹ نائٹ میں آفیشل کی حیثیت سے کام کرنے والا جموں و کشمیر کا پہلا کھلاڑی

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا مارشل آرٹس کا کھلاڑی اور کوچ عاقب مجید گذشتہ ہفتے دوبئی میں منعقدہ میٹرکس فائٹ نائٹ (ایم ایف این) کے چھٹے ایڈیشن میں بحیثیت آفیشل کام کرنے والا جموں وکشمیر کا پہلا کھلاڑی بن گیا ہے۔

میٹرکس فائٹ نائٹ جس کی بنیاد بالی ووڈ ادا کار ٹائیگر شروف اور ان کی بہن کرشنا شروف نے ڈالی ہے، کا چھٹا ایڈیشن 24 ستمبر کو دوبئی میں منعقد ہوا تھا۔

عاقب مجید جو فاؤنڈیشن فار سپورٹس لرننگ اینڈ ڈیولوپمنٹ (ایف ایس ایل ڈی) کے بانی ہیں، نے بتایا کہ ایم ایف این پینل میں ایک آفیشل کے بطور منتخب ہونے کے لئے مجھے ایک مخصوص تربیت، پرکٹیکل اور تحریری ٹسٹ دینا پڑا۔

انہوں نے کہا: ’میں بہت ہی خوش ہوں کہ مجھے ایم ایف این کے چھٹے ایڈیشن کے لئے بحیثیت آفیشل منتخب کیا گیا یہ ایک بین الاقوامی سطح کا سپورٹس ایونٹ تھا جس کو دنیا بھر کے کروڑوں لوگ دیکھ رہے تھے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’میں جموں و کشمیر کا پہلا مارشل آرٹس کھلاڑی ہوں جس نے اس بین الاقوامی سطح کے سپورٹس ایونٹ میں بحیثیت آفیشل کام کیا ہے‘۔

موصوف کھلاڑی نے کہا کہ میں گذشتہ زائد از آٹھ برسوں سے مقامی، قومی و بین الاقوامی سطح کے مارشل آرٹس ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے نوجوان پہلے مارشل آرٹس کی طرف متوجہ نہیں تھے لیکن اب گذشتہ چار برسوں سے ہم نے اس کھیل کو علاقے میں متعارف کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب نوجوان اس کھیل میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

SRINAGAR, OCT 1 (UNI) Ace martial arts player and Coach Aaqib Majeed from south Kashmir district of Anantnag has become the first J&K player to officiate in the Matrix Fight Night (MFN) 6 that was held in Dubai last week..UNI PHOTO 2.

عاقب مجید نے کہا کہ ہم نے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں اکیڈیمیاں قائم کی ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وادی کے سبھی اضلاع میں بہت جلد مکس مارشل آرٹس کے سینٹرس قائم کرنے والا ہوں جن میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کے لئے تیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں دس اکتوبر کومکس مارشل آرٹس سمینار منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.