جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
24.1 C
Srinagar

ایئر انڈیا کی نجکاری سے متعلق نہیں لیا گیا ابھی کوئی فیصلہ، میڈیا رپورٹ کی حکومت نے کی تردید

ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسٹ مینجمنٹ (ڈی آئی پی اے ایم) نے ایئر انڈیا کی نجکاری معاملے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔ ڈی آئی پی اے ایم (DIPAM) نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایئر انڈیا ڈس انویسٹمنٹ کیس میں حکومت ہند کی جانب سے مالی بولی کی منظوری کو اشارہ دینے  والی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔ جب حکومت اس معاملے میں فیصلہ کرے گی تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
ایئر انڈیا Air India) کے بارے میں بڑی خبر آ رہی ہے۔ ٹاٹا سرکاری کمپنی ایئر انڈیا خریدنے جا رہی ہے۔ نیوز ایجنسی بلوم برگ (Bloomberg) کی رپورٹ کے مطابق ، پینل نے ایئر انڈیا Air India کے لیے ٹاٹا گروپ کا انتخاب کیا ہے لیکن  ڈی آئی پی اے ایم (DIPAM) نے ایک ٹویٹ کرکے ایئر انڈیا کی نجکاری سے متعلق تمام خبروں پر بریک لگا دیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ حکومت ہند کی جانب سے مالی بولی کی منظوری کو اشارہ دینے  والی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img