پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کار گرفتار، سری نگر میں کمیں گاہ کا پردہ فاش: پولیس

پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کار گرفتار، سری نگر میں کمیں گاہ کا پردہ فاش: پولیس

سری نگر/ جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے سری نگر کے رازی کدل علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے پلوامہ پولیس اور فوج کی 50 آر آر کی ایک ٹیم کی مدد سے پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ اعانت کاروں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے کمانڈر ریاض ستھر گنڈ نے انہیں سری نگر کے رازی کدل علاقے میں ایک کمیں گاہ بنانے کو کہا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کی مدد سے مذکورہ جگہ کا محاصرہ کیا گیا اور وہاں ایک کمیں گاہ کو پایا گیا۔

انہوں نے کہا: ’تاہم کمیں گاہ خالی تھی اور مالک مکان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.