کرونا کے فعال معاملات 191 دن کی کم ترین سطح پر

کرونا کے فعال معاملات 191 دن کی کم ترین سطح پر

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہی جس کی وجہ سے اس کے فعال کیس 3836 کم ہو کر 299620 رہ گئے جو191 دن کی کم ترین سطح ہے۔

دریں اثنا ملک میں اتوارکے روز 38 لاکھ 18 ہزار 362 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اب تک 86 کروڑ ایک لاکھ 59 ہزار گیارہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26،041 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 78 ہزار 786 ہو گئی ہے۔

اسی دوران 29،621 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا کو مات دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 5856 گھٹ کر دو لاکھ 99 ہزار 620 ہوگئے ہیں۔ وہیں مزید 276 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،47،194 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 0.89 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد برقرار ہے۔

 یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.