شیو سینا کا جموں میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم کے خلاف احتجاج

شیو سینا کا جموں میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم کے خلاف احتجاج

جموں، 25 ستمبر (یو این آئی) شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) کے جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کے روز یہاں یونین ٹریٹری میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں نے یونین ٹریٹری انتظامیہ سے ہر ضلعے میں خواتین کے لئے الگ پولیس تھانے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم لگاتار بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت اس معاملے کے نسبت سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں خواتین پولیس تھانے قائم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانبہ، ریاسی، رام بن، کولگام اور شوپیاں جیسے اضلاع میں خواتین کے لئے الگ تھانے قائم نہیں ہیں جو غالباً خواتین کے خلاف جرائم کا گراف بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سہانی نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں سال گذشتہ کے نسبت گیارہ فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے الگ پولیس تھانوں اور تھانوں میں مخصوص ڈسکس کی عدم موجودگی کی وجہ سے کافی تعداد میں جرائم کے کیسز درج ہی نہیں ہو رہے ہیں۔

شیو سینا لیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مزید ٹھوس اقدام کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.