سری نگر انتظامیہ کووڈ پروٹوکال پرعمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم

سری نگر انتظامیہ کووڈ پروٹوکال پرعمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم

سری نگر/ کورونا کیسز میں درج ہورہے اضافے پر قابو پانے کے لئے سری نگر انتظامیہ گذشتہ کئی روز سے تواتر کے ساتھ بازاروں میں کووڈ پروٹوکال پر من و عن عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے سر گرم عمل ہے۔

انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدارن بازاروں کا دورہ کرکے کووڈ پروٹوکال پر عمل آوری کے متعلق لوگوں کو جانکاری بھی فراہم کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون بر سر موقع ہی کارروائیاں بھی انجام دیتے ہیں۔

سری نگر میں منگل کے روز بھی سیول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور تجارتی مراکز اور دیگر دکانوں میں پروٹوکال پر ہورہی عمل آوری کا جائزہ لیا۔

اس دوران لوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جا رہی تھی کہ وہ کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کریں۔عہدیداران دکانوں کے اندر جا کر یہ دیکھ رہے تھے کہ آیا ان میں کورونا پروٹوکال کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ نہیں۔

اس موقع پر ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگ کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کریں تاکہ ہم کورونا کی تیسری لہر میں نہ پڑ سکین۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ آج جتنے بھی لوگ بازار میں تھے سبھوں نے ماسک لگائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پروٹوکال پر عمل در آمد سے سے ہی زندگی چلتی رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں درج ہونے والے کورونا کیسز میں سے پچاس فیصد کیسز ضلع سری نگر میں درج ہور ہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.