ٹریڈرس کمیونٹی بھی کورونا گائیڈ لائنز کے عمل درآمد میں ہماری مدد کرے گی: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

ٹریڈرس کمیونٹی بھی کورونا گائیڈ لائنز کے عمل درآمد میں ہماری مدد کرے گی: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر،21 ستمبر (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کورونا کے خلاف مل جل کر لڑائی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈرس کیمونٹی نے سری نگر میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد پر انتظامیہ کو بھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر مں بعض خاص علاقوں میں کیسز زیادہ درج ہو رہے ہیں تاہم کسی علاقے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی سزا سارے شہر کو نہیں دی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی و دیگر تقریبوں کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ٹریڈرس اور ٹرانسپورٹرس کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.