بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر،21 ستمبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح الصبح سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں محمد شفیع وانی اور اس کے بیٹے رئیس احمد کی رہائش گاہوں پر منگل کی صبح چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے کے موبائل فونز کو ضبط کیا گیا اور بعد میں انہیں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں بھی منگل کی صبح ایک سرکاری ملازم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

بتادیں کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر میں ٹیرر فنڈ کیس کے سلسلے میں زائد از ایک درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img