بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

ضلع بڈگام میں ائیر پورٹ روڈ پر آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ناکارہ بنایا گیا

سری نگر،21 ستمبر (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں ائیر پورٹ روڈ پر پیر کی شام سکورٹی فورسز نے ایک بارودی سرنگ بر آمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پیر کی شام ہمہامہ کے گوگو علاقے میں ائیر پورٹ روڈ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

دریں اثنا ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img