ونکیا نائیڈو کا امن کے لیے عدم تشدد پر زور

ونکیا نائیڈو کا امن کے لیے عدم تشدد پر زور

نئی دہلی ، 21 ستمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ امن اور عدم تشدد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

منگل کو یہاں امن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں ونکیا نائیڈو نے کہا کہ امن اور عدم تشدد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے پہلے سے طے شدہ نظریات ہیں۔ اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کا کلیدی موضوع – ایک پائیدار اور مساوی دنیا کو دوبارہ دریافت کرنا – یہ ایک یاد دہانی ہے کہ کووڈ 19 نے انسانیت کے لیے نئے چیلنج کھڑے کیے ہیں۔ ہمیں ایک منصفانہ اور مساوی دنیا کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ونکیا نائیڈو نے کہا ’’امن کے بین الاقوامی دن پر’وسودیوکٹمبکم‘ کا آئیڈیل یاد رکھیں۔ آئین میں ریاستی پالیسی کے ڈائریکٹیو اصولوں کا یہ تقاضا ہے کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو ممالک کے درمیان عادلانہ اور باعزت تعلقات کی بنیاد پر فروغ دیا جائے۔ ہم نے ہمیشہ عالمی امن کے پنچ شیل کی پیروی کی ہے۔‘‘

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.