اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

بارہمولہ کے چندوسہ میں طالب علم کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سری نگر،11 ستمبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک 21 سالہ طالب علم کو ایک نالے میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں ایک طالب علم کی لاش کو ننگلی نالے کے نزدیک پر اسرار حالت میں دیکھا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی طالب علم کی شناخت جاوید احمد کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موت پر اسرار ہے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img