جموں /جموں میں ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سنیچر کو نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں شیر خوار (دو ماہ) بچے اور دو سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی کے دوران 4 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایک ماروتی کار زیر رجسٹرڈ نمبر (JK02AC/7169)جسے گنیش کمار ساکنہ بہادر پورارنیا چلا رہا تھا اور کار میں مزید سات افراد سوار تھے ۔میران صاحب کے مقام پر یہ کار ڈرائیور کے قابو سے ہوکر ڈاک بنگلہ مارالیان کے نزدیک ایک نہر میں جاگری ۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں گنیش کمار ،اُسکی اہلیہ کنچنا ،مینو کماری زوجہ کمال کماراور اُس کا بیٹا سسشانت کو بچالیا گیا جبکہ 60 سالہ کیول کرشن اور اُسکی اہلیہ سرجیت کمار کی نعشیں ایس ڈی آر ایف نے برآمد کیں ۔بعد میں دوماہ کے شیر خوا پرانشی دختر کمال جیت کی بھی برآمد کی گئی جبکہ اسکی دوسالہ بہن مانشی اب بھی لاپتہ ہے ،اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اُسکی بھی موت ہوگئی ہے ۔
پولیس نے اس المناک واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ چار افراد اس حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ چار دیگر افراد کو بچالیا گیا ۔
جی این ایس