افغانستان پر طالبان کا قبضہ،60 کشمیری نوجوان لاپتہ ،خبریں فرضی:آئی جی پی

افغانستان پر طالبان کا قبضہ،60 کشمیری نوجوان لاپتہ ،خبریں فرضی:آئی جی پی

سرینگر/افغانستان پر طالبان کے مکمل قبضے کے بیچ  انسپکٹر جنرل آف کشمیر زون ،وجے کمارنے سوشل میڈیا پر 60کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق گردش کررہی خبریں کو فرضی قرار دیا۔

پولیس ترجمان نے کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر زون ،وجے کمار کے منسوب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بیچ سوشل میڈیا پر گردش کررہی خبریں کہ کشمیر میں 60 کشمیری نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں ،بالکل فرضی ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا” بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں چلائی جارہی ہیں کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کےبیچ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے 60کشمیری نوجوان لاپتے ہوگئے ہیں ،بالکل فرضی ہیں ۔”:آئی جی پی

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.