واشنگٹن، 30 اگست (یو این آئی) امریکہ نے افغانستان کی راجدھانی کابل واقع اپنے سفارتخانے سے سبھی مقامی افغانستانی ملازمین اور ان کے کنبوں کو محفوظ نکال لیا ہے۔
اے بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار تک کل 2800 افغانستانی کابل ہوائی ادے سے امریکہ روانہ ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتی عملہ ابھی بھی افغانستان سے نکلنے کی کوشش میں ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا منصوبہ ہے کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی سفارتخانے سمیت سبھی سفارتی عملہ کو نکال لیا جائے۔
یو این آئی