تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن

تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن

واشنگٹن، 30 اگست (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ایڈا‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔

اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈٓ کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپارہی ہے۔

امریکہ کے نیو آرلینس میں ایڈا کے سبب بجلی پلائی متاثر

امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آرلینس شہر میں طوفان ایڈا کے سبب بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔
نیو آئرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں طوفان ’ایڈا‘ اتوار کی صبح کیٹگری چار کے شدید طوفان میں بدل گیا، جس سے لوسیانہ کے ساحل علاقے میں بڑی تبادہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.