واشنگٹن ، 28 اگست (یو این آئی/اسپوتنک) امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان شدت پسند تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے جمعہ کے روزکہا ’’ امریکی فورسز نے داعش کے منصوبہ ساز کو یواے وی (ڈرون) سے آج افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا ‘‘۔
مسٹر اربن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے فضائی حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کے روز کابل کے ہوائی اڈے پر کئی دھماکے کیے تھے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 1300 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔
افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کی مہم مکمل : فلورنس پارلی
فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کی مہم مکمل ہو چکی ہے ۔
محترمہ پارلی نے جمعہ کی دیر رات ٹویٹ کیا’’ افغان مہم ، جو کہ صدر کے حکم سے 15 اگست سے شروع ہوئی تھی ، آج شام کو مکمل ہو گئی ہے ۔
دو ہفتوں سے بھی کم عرصے کے اندر فرانس کی فوج نے تقریبا 3 ہزار افراد کو نکالا ہے جن میں فرانس میں پناہ لیے ہوئے 2600 سے زائد افغانی بھی شامل ہیں‘‘۔ فرانسیسی جنرل سٹاف نے بتایا کہ فرانسیسی فوج کا آخری دستہ جمعہ کی دیر رات کابل سے روانہ ہوا۔
یواین آئی ۔