بغداد، 28 اگست (یو این آئی/اسپوتنک) عراق- کویت سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ، اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے کہا ’’نامعلوم دہشت گردوں نے کویت سرحد کے قریب جریشان سرحد پار کے امریکی فوجی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے‘‘۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق راکٹ بیس پر نہیں گرے اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا ہے۔ عراق میں غیر ملکی فوجی اڈوں پر اکثر شیعہ گروہ راکٹوں سے حملہ کرتا ہے