بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز پر جنگجوؤں کا حملہ

سری نگر،12 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے میر بازار میں جمعرات کی دو پہر کو جنگجوؤں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے میر بازار میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی دو پہر کو جنگجوؤں نے بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگجو ایک عمارت میں پھنس گئے ہیں اور طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img