جموں و کشمیر: سول سکریٹریٹ ملازموں کو خصوصی شاختی کارڈ دئے جائیں گے

جموں و کشمیر: سول سکریٹریٹ ملازموں کو خصوصی شاختی کارڈ دئے جائیں گے

جموں،12 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے دونوں دارلخلافوں جموں اور سری نگر میں قائم سول سکریٹریٹوں کے احاطوں میں داخل ہونا اب عام لوگوں کے لئے مشکل کام بننے والا ہے کیونکہ حکومت سکریٹریٹ ملازموں کو خصوصی شناختی کارڈ اجرا کرنے والی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جموں اور سری نگر کے سول سکریٹریٹ احاطوں میں داخل ہونے کے لئے ملازموں کو نئے شناختی کارڈ فراہم کئے جائیں گے جن پر کیو آر (کیوک رسپانس) کوڈ درج ہوگا تاکہ ان سیکورٹی لحاظ سے حساس ان کمپلیکسز میں جعلی اور غیر ضروری لوگوں کی نقل و حمل کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے نے تمام محکموں کو اس ضمن میں نوڈل آفیسرس نامزد کرنے کی ہدایات دی ہیں جو اپنے اپنے محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات سول سکریٹریٹ کے ایس ایس پی سیکورٹی کو فراہم کریں گے۔
ہدایات کے مطابق نوڈل آفیسر ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے سے کم نہیں ہونا چاہئے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی سیکورٹی صرف متعقلہ نوڈل افسر کی درخواستیں ہی تسلیم کرے گا۔
حکمنامے کے مطابق انفارمیشن محکمہ ان نئے شناختی کارڈوں کی اجرائی کے لئے ضروری سافٹ وئیر و دیگر تکنیکی سپورٹ فراہم کرے گا اور ملازموں کو ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد یا ٹرانسفر ہونے کی صورت میں ان شناختی کارڈوں کو واپس کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.