ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر میں دھماکہ، بھتیجہ ہلاک سات دیگر زخمی

جموں، 13 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے ایک لیڈر کے گھر کے اندر ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں موصوف کا چار سالہ بھتیجہ ہلاک جبکہ خود سمیت سات دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کانڈلی پل کے نزدیک رہائش پذیر بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ کے گھر کے اندر جمعرات کی شام دیر گئے ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے جسبیر سنگھ سمیت آٹھ افراد خانہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘زخمیوں میں سے جسبیر سنگھ کا چار سالہ بھتیجہ ویر سنگھ ولد بلبیر سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد راجوری – پونچھ رینج کے ڈی آئی جی پولیس وویک گپتا اور ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصبہ جائے واردات پر پہنچے۔
انہوں نے مزید بتایا: ‘یہ دھماکے کیسے ہوئے اور کس چیز سے ہوا، اس کی تحقیقات جاری ہیں’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img