بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

صوبہ جموں کے بانہال علاقے میں ایک کنسٹرکشن سائٹ پردھماکہ، دو زخمی

جموں،7 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایم جی کنسٹرکشن سائٹ پر گذشتہ شب ہونے والے ایک پر اسرار دھماکے میں ایک کمسن سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق بانہال میں قائم ایم جی کنسٹرکشن سائٹ پر جمعے کی شب قریب سوا گیارہ بجے ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کی شناخت 35 سالہ گوپال شرما ولد رتن لال شرما ساکن اودھم پور اور 16 سالہ محمد عاقب ولد گل محمد نائیک ساکن منگتی کھری کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ پر اسرار انداز میں ہوا ہے اور یہ دھماکہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img