غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر شکنجہ کسنا ضروری: جموں و کشمیر پولیس سربراہ

غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر شکنجہ کسنا ضروری: جموں و کشمیر پولیس سربراہ

سری نگر، 7 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے اور جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بھی سیکورٹی نظام بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ سرحد پار سازشیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے ان پر شکنجہ کسنا ضروری ہے۔

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز چینل کے ساتھ اپنے ایک مختصر انٹرویو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘کشمیر میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سیکورٹی صورتحال میں کافی بہتری واقع ہوئی ہے، امن و قانون کو درہم و برہم کرنے کے واقعات رونما ہونے میں بھی بہت کمی ہوئی ہے’۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بھی سیکورٹی نظام بہت بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘بارڈر مینجمنٹ کافی بہتر ہے اور جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے’۔

موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا: ‘ملی ٹنسی ابھی بھی جاری ہے آج بھی سرحد پار پاکستان اور آئی ایس آئی سازشیں کر رہے ہیں، جموں میں ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا گیا اور ڈرونز کو استعمال کر کے ہتھیار، ڈرگس اور نقدی رقم اس طرف بھیجی جا رہی ہے’۔


 یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.