جرمن تیراک فلورین ویل بروک کو مردوں کی میراتھن تیراکی میں طلائی تمغہ

جرمن تیراک فلورین ویل بروک کو مردوں کی میراتھن تیراکی میں طلائی تمغہ

ٹوکیو ، 5 اگست (یو این آئی/ ژنہوا) جرمن تیراک فلورین ویل بروک نے جمعرات کو ٹوکیو اولمپک گیمز میں مردوں کی میراتھن تیراکی میں 1: 48: 33.7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا

ویل بروک نے اولمپک گیمز میں اپنا دوسرا تمغہ حاصل کرنے کے لیے 10 کلومیٹر کی دوڑ میں بیشتر اوقات آگے رہے اور بالآخر سونے کا تمغہ جیتا۔

ہنگری کے کرسٹوف راسووسکی نے چاندی کا تمغہ جیتا ، جبکہ تیسری پوزیشن پر اٹلی کے گریگوریو پالٹریینئیری نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔
ٹوکیو اولمپکس میں اس کا یہ دوسرا تمغہ تھا۔ اس سے قبل انہوں نے 800 میٹر فری اسٹائل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ دوسری جانب ویل بروک نے اتوار کو 1500 میٹر فری اسٹائل میں کانسہ کا تمغہ بھی جیتا۔

یو این آئی/ ژنہو

Leave a Reply

Your email address will not be published.