منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

سری نگر میں اننت ناگ کا ایک شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

سری نگر،5 اگست (یو این آئی) گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شناگس علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں ایک نجی کپمنی میں کام کرنے والا ایک ملازم ایک موٹر کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے بر سر موقع ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔

متوفی کی شناخت محمد جواد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن شانگس اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img