پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی ، 5 اگست (یو این آئی) امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کے دباؤ میں تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود جمعرات کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 19 ویں دن مستحکم رہیں۔ لگاتار 20 ویں دن ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتیں گر رہی ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87۔
ممبئی -————— 107.83 —————— 97.45۔
چنئی 10- 102.49 -—————- 94.39۔
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.