ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک میوہ باغ سے خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر،30 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گتیار علاقے کے ایک میوہ باغ میں جمعے کی صبح ایک روز سے لاپتہ ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے گتیار علاقے کے ایک میوہ باغ میں جمعے کی صبح ایک 45 سالہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
متوفی خاتون کی شناخت فریدہ بیگم زوجہ گلزار احمد میر ساکن گتیار کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون گذشتہ روز اپنے باغ میں گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی تھی جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img