جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں ٹرین نے 63 سالہ شہری کو کچل دیا

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں ٹرین نے 63 سالہ شہری کو کچل دیا

سری نگر،30 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعے کی صبح ٹرین نے ایک 63 سالہ شہری کو کچل دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے بدر گنڈ علاقے میں جمعے کی صبح قریب گیارہ بجے ایک 63 سالہ شہری ٹرین کے نتیچے آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالعزیز چوپان ساکن وسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا سبکدوش ملازم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا مذکورہ شہری نے خود کشی کی یا اچانک ٹرین کے نیچے آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
دریں اثنا ایس ایچ او قاضی گنڈ ریشی ارشاد نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.