سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیر کے روز ایک پولیس اہلکار اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے چیف کواڈنیٹر فضل محمد کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوگیا جب اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی چلی۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت الطاف حسین چیچی کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کے پیر میں گولی لگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی