Tokyo Olympics: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا جیت سے آغاز، پچھڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

Tokyo Olympics: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا جیت سے آغاز، پچھڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

Tokyo Olympics: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا جیت سے آغاز، پچھڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

Tokyo Olympics: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا جیت سے آغاز، پچھڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی
ٹوکیو: ایک گول سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے گول کیپر پی آر شریجیش کی شاندار کارکردگی کی مدد سے نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے ٹوکیو اولمپک (Tokyo OLympics) میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ گزشتہ چار دہائی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے کی کوشش میں مصروف ہندوستانی ٹیم نے امید کے مطابق کارکردگی کرتے ہوئے گروپ اے کا یہ مقابلہ جیتا۔ کئی ویڈیو ریفرل کے درمیان کھیلے گئے میچ کے آخری منٹ میں نیوزی لینڈ کو پنالٹی کارنر ملا، جسے شریجیش نے گول میں نہیں بدلنے دیا۔

نیوزی لینڈ کے لئے چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر ماہرین کین رسیل نے گول کیا۔ ہندوستان کے لئے روپیندر پال سنگھ (Rupinder pal Singh) نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر برابری کا گول کیا۔ ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ (Harmanpreet Singh) نے 26 ویں اور 33ویں منٹ میں گول کئے۔ نیوزی لینڈ کے لئے دوسرا گول 43 ویں منٹ میں اسٹیفن جینس نے داغا۔ ہاکی میں ہندوستان کو 1980 کے بعد میڈل نہیں ملا ہے۔

کل آسٹریلیا سے مقابلہ

ہندوستانی مرد ٹیم 25 جولائی کو اپنے دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔ آسٹریلیا نے بھی ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے میزبان جاپان کو یکطرفہ مقابلے میں 3-5 سے شکست دی۔ گروپ اے میں ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ارجنٹینا، اسپین اور جاپان ہیں۔ وہیں گروپ بی میں بیلجیم، کناڈا، جرمنی، برطانیہ، نیدر لینڈس اور جرمنی ہیں۔ دونوں گروپ کی ٹاپ-4 ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جگہ ملے گی۔

ناک آوٹ کے مقابلے یکم اگست سے

ہاکی کے گروپ اسٹیج کے مقابلے 24 جولائی سے شروع ہوئے۔ گروپ اسٹیج کے مقابلے 30 جولائی تک چلیں گے۔ یکم اگست سے ناک آوٹ راونڈ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل کے مقابلے یکم اگست کو سیمی فائنل 3 اگست کو جبکہ گولڈ اور برانز میڈل کے مقابلے 5 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ سال 2016 ریو اولمپک کی بات کریں تو ارجنٹینا نے گولڈ میڈل، بلجیم نے سلور میڈل اور جرمنی برانز میڈل جیتا تھا۔ ہندوستانی ٹیم 8 ویں نمبر پر رہی تھی۔

 افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹیم جب ترنگا لے کر اتری تو ملک کا ہر شخص اس قابل فخر لمحے کو دیکھ کر جوش سے لبریز ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹیم جب ترنگا لے کر اتری تو ملک کا ہر شخص اس قابل فخر لمحے کو دیکھ کر جوش سے لبریز ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹیم جب ترنگا لے کر اتری تو ملک کا ہر شخص اس قابل فخر لمحے کو دیکھ کر جوش سے لبریز ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ ان کی ایک تصویر آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئرکی گئی، جس میں وہ ہندوستانی ٹیم کو ٹی وی پر دیکھ کر تالی بجاتے نظر آرہے ہیں۔ ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں آفیشیل اوپننگ تقریب کا انعقاد جمعہ یعنی 23 جولائی کو کیا گیا۔ اس کا آغاز ہندوستانی وقت کے مطابق، شام ساڑھے 4 بجے ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم 21 ویں نمبر پر اتری۔ مارچ پاسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے پرچم بردار اولمپک تمغہ جیتنے والے مکے باز میری کوم (Mary Kom) اور ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ (Manpreet Singh) رہے۔ جاپانی حروف کے لحاظ سے ہندوستان کا مارچ پاسٹ میں 21 واں نمبر ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.