کورونا کی دوسری لہر تھم رہی ہے لیکن احتیاط از بس لازمی: ڈاکٹر عمر نذیر

کورونا کی دوسری لہر تھم رہی ہے لیکن احتیاط از بس لازمی: ڈاکٹر عمر نذیر

سری نگر، 5 جولائی (یو این آئی) کمیونٹی میڈیسن سپیشلسٹ ڈاکٹر عمر نذیر کا کہنا ہے کہ ہم کورونا کی دوسری لہر سے باہر نکل رہے ہیں لیکن اس کے باوجو بھی کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنا از حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہر سے بچاؤ کا واحد اور مضبوط ہتھیار ویکسینیشن ہے لہٰذا اس کا لگوانا بھی بے حد اہم ہے۔موصوف سپیشلسٹ نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ہفتہ وار پروگرام ‘سکون’ کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ہم کورونا کی دوسری لہر سے باہر نکل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں محفوظ رہ سکیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے اور ویکسین لگوانے سے ہی ہم مستقبل کے بارے میں کورونا کے خدشات سے بچ سکتے ہیں۔ڈاکٹر عمر نذیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہر سے بچاؤ کا واحد اور مضبوط ہتھیار ویکسینیشن ہے۔

انہوں نے کہا: ‘یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس وبا کے دوران ہمارے پاس ویکسین ہے جس کو سائنس دانوں نے بہت جلد تیار کیا اور جس کے لئے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں، ہمیں اس ویکسین کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے یہی کورونا سے بچاؤ کا واحد اور مضبوط ہتھیار ہے’۔

اٹھارہ برس سے کم عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف ڈاکٹر کا کہنا تھا: ‘اٹھارہ برس سے کم عمر کے لوگوں کے لئے بھی ویکسین کی ٹرائلز چل رہی ہیں اور ستمبر کے آخر تک اس کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ جب بڑے ویکسین کریں گے اور احتیاط کریں گے تو بچے بھی اس کورونا سے بچ جائیں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.