ینیڈا : قدیم مقامی باشندوں کے اسکول سے مزید 751 بچوں کی قبریں دریافت

ینیڈا : قدیم مقامی باشندوں کے اسکول سے مزید 751 بچوں کی قبریں دریافت

اوٹاوا،25جون(یواین آئی) کینیڈا میں ایک ماہ کے عرصے کے دوران قبائلی بچوں کی قبریں ملنے کا دوسرا واقعہ روشنی میں آیا ہے جس میں 751 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں ۔ خیال رہے گذشتہ دنوں برٹش کولمبیا میں قبائلیوں کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی باقیات ملی تھیں۔

کینیڈا کے قدیم قبائلی باشندوں کے سابقہ بورڈنگ اسکول کے قریب سے دریافت ہونے والی 751 نامعلوم قبروں نے پورے ملک کو ایک بار پھر لرزا دیا ہے۔
کینیڈا کے قدیم مقامی باشندوں کے قبائل میں سے ایک کے رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی کینیڈا میں قدیمی باشندوں کے بچوں کے لئے قائم ایک سابقہ کیھتولک بورڈنگ اسکول کے قریب سے 750 سے زائد قبریں ملی ہیں۔

خیال رہے کہ 19 ویں اور 20 ویں صدی کے دوران یوروپ سے آئے افراد نے کینیڈا کے مقامی افراد کو زیردست کرکے وہاں خود قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے مقامی قبائل کے بچوں کے لیے ایسے بورڈنگ اسکول بنائے تھے جہاں انہیں زبردستی داخل کرکے انہیں یوروپی زبان، ثقافت اور عیسائی مذہب اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.