برطانیہ نے کورونا کے خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی

برطانیہ نے کورونا کے خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی

لندن ، 25 جون (اسپوتنک) برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے کووڈ 19 کیسزمیں خطرے کی بنیاد پر دنیا کے کچھ ممالک کو’گرین‘ اور’ریڈ‘ فہرستوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر شاپس نے کہا کہ برطانیہ میں یہ تبدیل شدہ فہرست 30 جون سے نافذ ہوگی۔اریٹیریا ، ہیٹی ، ڈومینیکن ریپبلک ، منگولیا ، تیونس اور یوگنڈا کو کورونا کے معاملہ میں زیادہ خطرہ والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کے لئے ان ممالک کو ’ریڈ‘ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

کیریبین جزائر بشمول مالٹا ، مڈیرا ، بیلئیرک جزائر ، اور بارباڈوز کو ’گرین‘ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو برطانیہ آمد کے بعد کسی بھی ہوٹل میں قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مسٹر شاپس نے ان مسافروں کے لئے خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت کو ختم کرنے کے منصوبوں کی بھی تصدیق کی جن کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگ چکی ہے۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.