امریکہ کے شہر کولوراڈو میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

امریکہ کے شہر کولوراڈو میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

واشنگٹن ، 22 جون (ژنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ اروڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ پیر کو اروڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔مقامی میڈیا نے ارواڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایڈ بریڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اروڈا لائبریری کے قریب ایک چوراہے پر فائرنگ سے ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی تھی اور کنبہ کو مطلع کرنے کے بعد اس کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ، پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار کو پولیس نے گولی مار دی تھی اور اس کی شناخت کورونر کا فتر کر رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ژنہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published.