پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعلان

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعلان

سری نگر، 22 جون (یو این آئی) پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن یا پی اے جی ڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 24 جون کو دلی میں بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو منعقدہ پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ میں لیا گیا ہے۔

میٹنگ کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دعوت نامے پر دلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم کی طرف سے دعوت نامہ آیا ہے ہم اس پر جائیں گے اور اپنا موقف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دلی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے’۔

موصوف صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جن لوگوں کو دعوت نامہ ملا ہے وہ سب جائیں گے۔ان کا کہنا تھا: ‘جن کو دعوت ملا ہے، مجھے، محبوبہ جی کو، تاریگامی صاحب کو وہ سب جائیں گے اور امید ہے کہ سبھی لیڈروں کو اسی طرح دعوت نامہ آئے گا جس طرح ہمیں آیا ہے’۔


 یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.